2021 HED News Latest News

کالج ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی کے لیےایچ ای ڈی ویب سائٹ و قومی اخبارات میں بھی اشتہارات

جیسا کہ کچھ روز قبل اس ویب سائٹ پر شیڈول جاری کیا جا چکا ہے آج ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی آفیشل ویب سائٹ کے قومی اخبارات (دی نیوز اور نوائے وقت ) میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھرتی کے لیے باقاعدہ اشتہارات جاری کیے ہیں جس کے مطابق تیرہ جنوری کو پنجاب کے تمام کالجز کے نوٹس بورڈوں پر خالی آسامیوں کی فہرستیں آویزاں کی جائیں گی جن پر اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے عمر کی کوئی حد نہیں اور پنتالیس ہزار روپے ماہانہ مشاہرہ ادا کیا جائے گا خواہشمند خواتین وحضرات چودہ اور پندرہ جنوری کو درخواستیں دیں گے  جن کے ساتھ وہ اپنی تمام دستاویزات کی کاپیاں منسلک کریں گے کالج کی انتظامیہ سترہ جنوری کو میرٹ لیسٹں لگائیں گی ان پر کسی قسم کی شکایت اس ضلع کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو انیس جنوری تک کی جا سکے گی بیس جنوری کو حتمی میرٹ لسٹ کالجز کے نوٹس بورڈوں پر آویزاں کر دی جائیں گی میرٹ پر آنے والے امیدواران کے انٹرویو کے اکیس سے تیس جنوری کو بلایا جائے گا پچیس جنوری کو صبح دس بجے کامیاب امیدواران کی لیسٹں کالجز کے نوٹس بورڈوں پر آویزاں کر دی جائیں گی سلیکشن کے بارئے میں کسی قسم کی شکایات  متعلقہ ڈویژنل ڈائریکٹر کو چھبیس تا انتیس جنوری تک کی جا سکیں گی فائنل میرٹ لسٹ یکم فروری کو متعلقہ کالج کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی جائیں گی

اشتہار میں یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ یہ پوزیشن محدود مدت کے لیے ہے اس محدود مدت کی تعیناتی کو کسی بھی صورت میں مستقل نہیں کیا جائے گا البتہ کامیاب دورانیہ کے آخر میں ایک سند جاری کی جائے گی ایچ کی ڈی کی ویب سائٹ پر ریکروٹمنٹ کا مکمل طریقہ کار بتا دیا گیا ہے کہ اس کی مدت صرف چار ماہ ہے ماسٹر ڈگری اور بی ایس آنرز  کم از کم سیکنڈ ڈویژن بنیادی شرط ہے سلیکشن کے لیے کوالیفیکیش کے پچاسی نمبر ہیں اگر امیدوار کی تعلیم بنیادی تعلیم سے زیادہ ہیں تو پانچ نمبر زائد دئیے جائیں گے کسی سٹیج پر اگر بورڈ یا یونیورسٹی میں پوزیشن کی صورت میں پانچ نمبر زائد دئیے جائیں گے انٹرویو کے صرف پانچ نمبر ہیں مزید تفصیل درج ذیل ہیں

Related posts

وفاقی اور ہم پلّہ  صوبائی ملازمین میں بھی تفاوت پیدا ہو گئے ڈسپریٹی ریڈکشن اور پنشن میں بہت فرق

Ittehad

گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان کے سابق پرنسپل۔سابق چیرمین سرگودھا و ملتان بورڈز ڈاکٹر افضل ربانی انتقال کر گئے

Ittehad

لاہور ۔۔ایسوسی ایٹ پروفیسر محترمہ وضاحت نسیم اچانک وفات پا گئیں

Ittehad

Leave a Comment