2021 HED News Latest News

ایم فل مکمل کرنے والی تیرہ اسسٹنٹ پروفیسرز خواتین کو ایم فل الاونس کا نوٹیفکیشن

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق تیرہ خواتین کالج اساتذہ کو ایم فل /پی ایچ ڈی کی منظوری دی گئی ہے ان کی تفصیل کچھ یوں ہے 1–مسمات شمیم کوثر اسسٹنٹ پروفیسر اسلامیات گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین منڈی بہاوالدین جنہوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے ایم فل مکمل کیا انہیں بیس اکتوبر دو ہزار سترہ سے الاونس دیا گیا 2–مسمات نازیہ ارم اسسٹنٹ پروفیسر بیالوجی گورنمنٹ کالج برائے خواتین تلہ گنگ چکوال جنہوں نے زوالوجی ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف دی پنجاب سے ایم فل کی ڈگری مکمل کی انہیں یکم اگست دو ہزار انیس سے الاؤنس دیا گیا 3–مسمات صدف ہنی اسسٹنٹ پروفیسر بیالوجی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین منڈی بہاوالدین جنہوں نے یونیورسٹی آف سرگودھا سے ایم فل مکمل کیا انہیں یکم اگست دو ہزار انیس سے الاؤنس دیا گیا 4–۔مسمات عائشہ رشید اسسٹنٹ پروفیسر شماریات گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سمن آباد فیصل آباد جنہوں نے یونیورسٹی آف فیصل آباد سے ایم فل مکمل کیا انہیں یکم اگست دو ہزار انیس سے الاؤنس دیا گیا 6–مسمات بلقیس خانم اسسٹنٹ پروفیسر انگریزی گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین چونگی نمبر چودہ ملتان جنہوں نے انگریزی ادب میں انسٹیٹیوٹ آف ساؤتھ پنجاب سے ایم فل مکمل کیا انہیں پندرہ جون دو ہزار بیس سے الاؤنس دیا گیا 7-مسمات نگہت رشید اسسٹنٹ پروفیسر فزکس گورنمنٹ کالج برائے خواتین تونسہ شریف جنہوں نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے ایم فل مکمل کیا انہیں تین فروری دو ہزار بیس سے الاؤنس دیا گیا 8–مسمات رشیدہ انجم اسسٹنٹ پروفیسر آف فزکس گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بہاولپور جنہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری حاصل کی انہیں چار اپریل دو ہزار اٹھارہ سے الاونس دیا گیا 9–مسمات آمنہ اقبال  اسسٹنٹ پروفیسر شماریات گورنمنٹ صادق پبلک یونیورسٹی بہاولپور جنہوں نیشنل کالج بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کی انہیں گیارہ ستمبر دو ہزار انیس سے الاؤنس دیا گیا 10–مسمات رافعہ ممتاز اسسٹنٹ پروفیسر آف فزکس گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین خانیوال جنہوں نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ایم فل کی ڈگری حاصل کی انہیں یکم جون دو ہزار انیس سے الاؤنس دیا گیا 11–مسز ریحانہ کوثر اسسٹنٹ پروفیسر آف ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سرگودھا جنہوں نے سپورٹس سائنس اینڈ فزیکل ایجوکیشن میں ایم فل کی ڈگری یونیورسٹی آف لاہور سے حاصل کی انہیں الاونس دو ہزار انیس سے دیا گیا 12–مسمات جہاں آرا اسسٹنٹ پروفیسر زوالوجی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی مدینہ ٹاؤن فیصل آباد جنہوں نے یونیورسٹی آف پشاور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کی انہیں یکم اگست دو ہزار اٹھارہ سے الاونس دیا گیا 13–مسز شازیہ سیماں اسسٹنٹ پروفیسر آف کیمسٹری گورنمنٹ کالج برائے خواتین بند روڈ لاہور جنہوں نے کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف دی پنجاب سے ایم فل کی ڈگری حاصل کی انہیں تیرہ فروری دو دو ہزار سولہ سے یہ الاونس دیا گیا

Related posts

ہارون آباد کے ریٹائرڈ پروفیسر محمد حنیف اللہ کی رحمت میں چلے گئے

Ittehad

سیالکوٹ کے پروفیسر سجاد کریمی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیاگیا ایسوسی ایشن کا رد عمل

Ittehad

میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے لیے داخلہ ٹیسٹ تیس اگست سے تیس ستمبر کے دوران ہونگے

Ittehad

Leave a Comment