2024 Latest News Obituary

ڈاکٹر سید مجاہد حسین بخآری پرنسپل جناح اسلامیہ کالج سیالکوٹ انتقال کر گئے

دل کے ایک عرصہ سے مریض تھے کل رات ہارٹ اٹیک ہوا اور وہ جانبر نہ ہو سکے ان کی عمر تقریباً ساڑھے انسٹھ سال تھی اور وہ16 اگست 2024 کو مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہونے کو تھے ان کا مزاج ایسا تھا کہ چھوٹی چھوٹی ٹینشن لے جاتے تھے اتحاد اساتذہ پاکستان کے محبتی تھے اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت کرے

مرحوم کیمسٹری کے ڈاکٹریٹ تھے تدریسی سفر کا آغاز سترہ دسمبر 1991 میں بطور لیکچرر کیمسٹری کیا 2012 میں اسسٹنٹ پروفیسر کیمسٹری کے عہدے پر ترقی پائی 2015 کے بیج میں ڈائریکٹ سلیکشن کے بعد دس فروری 2016 کو بطور پروفیسر آف کیمسٹری جوائن کیا اور حال میں پرنسپل جناح اسلامیہ کالج سیالکوٹ کام کر رہے تھے

سیالکوٹ ۔نمائندہ خصوصی ۔۔ ڈاکٹر سید مجاہد حسین بخآری رات ہارٹ اٹیک کے سبب انتقال کر گئے انکی نماز جنازہ آج مورخہ 19اپریل 2024 بروز جمعہ 4 بجے رسول پور بھلیاں سیالکوٹ میں ادا کی جائے گی مرحوم ڈاکٹر مجاہد حسین بخآری کیمسٹری کے ایک نامور سکالر اور ماہر تعلیم تھے انہوں نے 17 اگست 1991 کو پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر کے بطور لیکچرر کیمسٹری سروس کی شروعات کی پھر ترقی پاکر 2012 میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی پائی کیونکہ وہ اپنے سبجیکٹ کے نامور سکالر اور محقق تھے 2015 کے بیج میں پروفیسر آف کیمسٹری کی آسامیاں مشتہر ہوئیں تو انہیں پروفیسر آف کیمسٹری منتخب کر لیا گیا اور انہوں نے اس عہدے پر 10فروری 2016 کو جوائن کیا انہیں گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج سیالکوٹ کے پرنسپل تعینات کیا گیا تو یہاں سے ہی ان کا مشکل وقت شروع ہوا کچھ لوگ ان سے خوش نہ تھے اور آئے دن ان کے خلاف درخواست بازی کرتے تھے انہیں ایک مرتبہ عہدے سے ہٹایا بھی گیا مگر پھر بحال ہو گئے اجکل پھر ذہنی دباؤ میں تھے دل کے مریض تو وہ تھے ہی کل رات دل کا ایک زور دار جھٹکا لگا اور وہ وفات پا گئے اتحاد اساتذہ پاکستان کے محبتی تھے ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور چنت الفردوس میں جگہ دے ان کی نماز جنازہ آج مورخہ 19 اپریل دو ہزار چوبیس بروز جمعہ چار بجے بعد دوپہر رسول پور بھلیاں سیالکوٹ میں ادا کی جائے گی

Related posts

  گورنمنٹ کیڈر کی 95 خواتین کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے پنڈی کے کالجوں میں آسامیاں پیدا کر دیں گئیں

Ittehad

پی ایس بی ٹو کا اجلاس کل دو بجے دوپہر ہوگا ۔۔نوٹیفیکیشن جاری

Ittehad

یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ،فپواسا کا احتجاج کا اعلان

Ittehad

Leave a Comment