2022 College News Latest News

قصور — ۔سٹوڈنٹس کی فائرنگ سے دو اساتذہ اور ایک سیکورٹی گارڈ زخمی 

آج گورنمنٹ اسلامیہ کالج قصور  میں طالب علموں کے دو گروہوں میں تصادم اور فائرنگ کے باہمی تبادلے کے نتیجے میں ڈسپلن کمیٹی کے دا اراکین پروفیسر ملک اصغر اور پروفیسر مرزا افتخار بیگ اور ایک سیکیورٹی گارڈ فائر لگنے سے زخمی ہو گئے تاہم زخم شدید نہ ہونے کے باعث جانی نقصان سے محفوظ رہے اتحاد اساتذہ پاکستان کے مرکزی رہنما پروفیسر جوہری غلام مصطفی اور سیکرٹری نشر و اشاعت پروفیسر حسن رشید ریئس نے واقعے کی مذمت کی ہے اور پروفیسر صاحبان کی مکمل صحت یابی کی دعا کی ہے اور محکمہ ہائر ایجوکیشن اور ضلع قصور کی انتظامیہ سے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسا واقع پیش نہ آئے عموماً ایسے گروہوں کو سیاسی جماعتوں یا علاقے کی بااثر شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے جو معاملے کو دبا لیتے ہیں اور مستقل تدارک نہیں ہو پاتا ملک کے وسیع تر مفاد میں ان کی روک تھام کی ضروت ہے 

Related posts

مرکزی  رہنما اتحاد اساتذہ ملک محمد امیر عرف لالہ میرو انتہائی تکلیف میں ہیں ۔اساتذہ برادری سے خصوصی دعا کی اپیل

Ittehad

گریڈ اٹھارہ میں ترقی پانے والے لائبریرینز کی اپ گریڈیشن

Ittehad

لاہور،اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جی سی یونیورسٹی کی جانب سے ویبنار کا انعقاد

Ittehad

Leave a Comment