2020 HED News Latest News

پبلک سروس کمیشن نے لیکچرزز کی 2451اسامیاں مشتہر کر دیں

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے لیکچرزز کی مجموعی طور پر 2451اسامیاں مشتہر کی ہیں جن میں خواتین کی 1435اور مردوں کی 1016اسامیاں ہیں امیدواران اپنی درخواستیں 8ستمبر تک ان لائن پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھجوا سکتے ہیں خواتین امیدواران کے لیے عمر کی حد 36سال جبکہ مردوں کے لئے 33سال ہے اس میں عمر میں رعایت شامل کر دی گئی ہے امیدوار کی تعلیمی اہلیت کم از کم  ایم اے/ایم ایس سی  سیکنڈ ڈویژن مقرر کی گئی ہے لیکن انگریزی مضمون والے تھرڈ ڈویژن والے جنہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے انگریزی میں ڈپلومہ کر دکھا ہو درخواست دینے کے اہل ہیں ایم اے/ایم ایس سی کے مساوی قابلیت والے درخواست تو دے سکتے ہیں لیکن انہیں انٹرویو کے وقت مجاز اتھارٹی کی جانب سے مساوی قرار دیے جانے کا ثبوت پیش کر نا ہوگا پنجاب پبلک سروس کمیشن درخواستوں کی تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں تحریری امتحان کا انعقاد کرتا ہے ڈیرھ گھنٹہ کے اس امتحان کے سو نمبر ہونگے جس میں متعلقہ مضامین کے اسی اور جنرل نالج کے بیس نمبر ہونگے کامیاب امیدوار کو پنجاب میں کسی بھی جگہ تعینات کیا جا سکے گا کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود درخواست فارم پر کرنے  فیس جمع کروانے بارے تمام معلومات موجود ہیں

Related posts

ہنگامی صورتحال کے سبب انیس اکتوبر کی ،،تقریب پذیرائی،، کا التوا

Ittehad

بورڈ امتحانات میں مارکس امپرومنٹ لیے  کے لامحدود  چانسز کی اجازت

Ittehad

انتقال پر ملال ۔۔۔ صدمات

Ittehad

1 comment

Iqra azam April 10, 2021 at 11:45 pm

Zbrdst opportunity

Reply

Leave a Comment